Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
اتوار ، 15 جون ، 2025 | Sunday , June   15, 2025
اتوار ، 15 جون ، 2025 | Sunday , June   15, 2025

نواز شریف رات جہلم گزاریں گے

  جہلم ... سابق وزیر اعظم نواز شریف کی جی ٹی روڈ ریلی نے جمعرات کو دوسرے دن جہلم میں ڈیرے ڈال دئیے۔ جمعہ کی صبح لاہور کی جانب سفر دوبارہ شروع ہوگا۔ نواز شریف جہلم میں جلسے سے خطاب کے بعد ہوٹل چلے گئے۔ سابق وزیر اعظم کے خطاب کے بعد وفاقی وزیر سعد رفیق نے اعلان کیا کہ نواز شریف رات جہلم ہی میں قیام کریں گے۔ جمعہ کی صبح 10 بجے جہلم کے پل سے دوبارہ اپنے سفر کا آغاز کریں گے۔ صوبائی وزیر قانون رانا ثناء اللہ انتظامات کا جائزہ لینے کیلئے خصوصی ہیلی کاپٹر سے جہلم پہنچے۔ انہوں نے سیکیورٹی و دیگر انتظامات کا جائزہ لیا۔ اس سے پہلے کہا جا رہا تھا کہ نواز شریف رات سرائے عالمگیر میں قیام کریں گے تاہم بعد میں جہلم میں رات گزارنے کا فیصلہ کیا گیا۔

 

شیئر: