Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
منگل ، 16 دسمبر ، 2025 | Tuesday , December   16, 2025
منگل ، 16 دسمبر ، 2025 | Tuesday , December   16, 2025

نواز شریف ہا ر چکے ،عمران خان

اسلام آباد...تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے کہا ہے کہ نوازشریف کو میرا پیغام ہے کہ وہ حقیقت سے منہ نہیں موڑ سکتے آپ کی گیم ختم ہوگئی اور آپ ہار گئے ہیں۔ ٹو ئٹر پر بیان میں انہوں نے کہاکہ نوازشریف کی قیادت میں نکلنے والی کرپشن بچاو ریلی پر نوازشریف کو میرا پیغام ہے کہ آپ امپائرز، موسم، پچ اور کھلاڑیوں کو تو ذمہ دار ٹھہرا سکتے ہیں لیکن اس حقیقت سے منہ نہیں موڑ سکتے کہ آپ ہار گئے۔ آپ کی گیم ختم ہوگئی۔عمران خان نے کہا کہ نوازشریف نے محسوس کیا ہوگا کہ آپ کی رہنمائی میں چلنے والے اور آپ کو سننے والے لوگوں کی تعداد میں خاطر خواہ کمی آئی ہے۔
 

 

شیئر: