Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
بدھ ، 30 جولائی ، 2025 | Wednesday , July   30, 2025
بدھ ، 30 جولائی ، 2025 | Wednesday , July   30, 2025

ایسے اولڈہومز آخر کیوں؟

لندن .... سائنسدانوں کا کہناہے کہ اولڈ ہومز میں داخل کرائے گئے معمر افراد جینے کی آس ختم کردیتے ہیں اور انکی قبل از وقت موت ہوجاتی ہے۔ برطانیہ کی ایک خیراتی تنظیم کا کہنا ہے کہ بعض اولڈ ہوم ان معمر افراد کو ہر وقت کسی نہ کسی سرگرمی میں مصروف رکھنے کا کوئی پروگرام نہیں رکھتے جس کی وجہ سے یہ لوگ مایوسی کا شکار ہوتے ہیں اور غیر فعال ہوجاتے ہیں۔ہالینڈ میں ہونے والی ایک تحقیق کے مطابق ایسے اولڈ ہومز میں رہنے والے لوگ خود کو دنیا سے الگ تھلگ تصور کرتے ہیں اور پھر اولڈ ہومز کے منتظمین بھی ان سے بے حسی کا مظاہرہ کرتے ہیںجس کے نتیجے میں یہ ڈپریشن کا شکار ہوتے ہیںاور کوئی بھی انکی خبر نہیں لیتا۔ان ہومز کے ساتھ بھی بڑے مسائل ہیں کیونکہ عام لوگ بھی انہیں فنڈ فراہم نہیں کرتے۔ وہاں کام کرنے والوں کے پاس بھی وقت کم ہوتا ہے۔ اگرچہ وہ بہترین کام کرنے کی اپنی سی کوشش کرتے ہیں، ایسی صورت میں معمر افراد کے پاس ٹی وی پروگرام دیکھنے کے کوئی اور کام نہیں ہوتا۔بے شمار اولڈ ہومز بند کئے جاچکے ہیں کیونکہ بعض مقامی کونسلوں نے انکے بجٹ کم کردیئے ہیں۔ اس تحقیق کے مطابق محققین نے ہالینڈ میں 713اولڈ ہومز کاجائزہ لیا۔ انکا کہناتھا کہ آدھے سے زیادہ اِن گھروں میں رہنے والے بے حسی کے شاکی تھے۔

شیئر: