Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
پیر ، 09 فروری ، 2026 | Monday , February   09, 2026
پیر ، 09 فروری ، 2026 | Monday , February   09, 2026

بدزبانی کرنے والوں کے تعاقب کا حکم

ریاض....گورنر مشرقی ریجن شہزادہ سعود بن نایف بن عبدالعزیز نے متعلقہ اداروں کو ہدایت کی ہے کہ نازیبا زبان استعمال کرنے والوں کا تعاقب کیا جائے۔ سماجی روایات اور تہذیب کے منافی غیر اخلاقی گفتگو کرنے والو ںکو گرفتار کرکے متعلقہ اداروں کے حوالے کردیا جائے۔ اس سلسلے میں کسی کے ساتھ کوئی رواداری اور لاپروائی نہ برتی جائے۔ کسی بھی شخص کو کسی بھی حال میں بد زبانی کی اجازت نہیں ہوگی۔ شہزادہ سعود بن نایف نے سعودی عوام اور تارکین سے اپیل کی ہے کہ وہ گفت و شنید کے دوران اسلامی ہدایات کی پابندی کریں۔ توہین سے اجتناب برتیں ۔
 

شیئر: