عراق میں شدید گرمی کے باعث عام تعطیل کا اعلان
بغداد: عراق میں غیر معمولی گرمی کے باعث جمعرات(10اگست) کو سرکاری تعطیل کا اعلان کیا گیا ہے۔ عراقی حکومت نے اعلامیہ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ محکمہ موسمیات کی توقع کے مطابق جمعرات کو درجہ حرارت 50سینٹی گریڈ سے تجاوز کر جائے گا۔ عوام الناس کی سلامتی کے لئے تمام سرکاری ونجی اداروں کو تعطیل کا اعلان کیا جاتا ہے۔ واضح رہے کہ عرب ممالک ان دنوں شدید گرمی کی لہر میں ہیں۔