اسلام آباد... سابق وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے ٹوئٹ کیا ہے کہ عوام کی عدالت نے فیصلہ سنا دیا۔راولپنڈی کے کمیٹی چوک میں نواز شریف نے دل سے بولا اور وہ چھاگئے۔ ان کی تقریر بہترین تقاریر میں سے ایک تھی اور وہ دلوں پر چھاگئے۔ اس سے قبل مریم نواز نے اپنی ٹوئٹ میں کہا تھا کہ مری سے واپسی پر وزیراعظم کا شاندار استقبال کیا گیا، کارکنان گاڑی کو چومتے رہے اور روتے رہے، میں خود ان لمحات کی عینی شاہد ہوں۔