Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
منگل ، 10 جون ، 2025 | Tuesday , June   10, 2025
منگل ، 10 جون ، 2025 | Tuesday , June   10, 2025

رنگ تغزل

 شاہد نعیم۔جدہ

 

 

ڈرا سکی نہ زمانے کی کالی رات مجھے
یہ اور بات کہ ڈستے ہیں حادثات مجھے
یقیں دلا نہ سکوں گا میں اپنے بارے میں
 یہ کس ہجوم میں لے آئی ہے حیات مجھے
یہ سوچتا ہوں کہ کتنا عجیب عالم ہے
پسند اب نہیں اپنی بھی کوئی بات مجھے
مری طرح تو ہزاروں ہیں غم کدے کے مکیں
سنائے کوئی نہ اب اپنے واقعات مجھے
اسی کے دم سے منور ہے میری تنہا ئی
غم حیات سے یارب نہ دے نجات مجھے
میں دوستوں کیلئے پرخلوص ہوں شاہد
مگر خلوص ملا دشمنوں کے سات مجھے
 
 
 
 
 

شیئر: