ریاض ..... ایرانی ایئرلائنز نے اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ وہ سعودی عرب سے اپنے حاجیوں کو وطن وااپس لانے کیلئے ملائیشیا اور قطر کے طیارے کرائے پر حاصل کریگی۔ ایرانی پارلیمنٹ میں حج کمیٹی کے ترجمان حسن شہرودی نے بتایا کہ بیشتر ایرانی حاجیوں کو حج ویزے مل چکے ہیں۔ ایک تہائی ایرانی حاجی سعودی عرب پہنچ چکے ہیں۔ ایرانی حاجیوں کی سعودی عرب میں پذیرائی ہوئی ہے۔ پروگرام کے مطابق 50فیصد ایرانی حاجیوں کو السعودیہ سے سفر کرناتھا تاہم آخری لمحوں میں ایسا نہیں ہوا جس سے ایئرلائن پر دبا¶ بڑھ گیا جس کے بعد السعودیہ نے ایرانی حاجیو ںکی واپسی میں تعاون نہیں کیا تو ایرانی ایئرلائنز اپنے حاجیوں کو حج کے بعد وطن واپس لانے کیلئے قطر اور ملائیشیاسے طیارے کرائے پر حاصل کریگی۔