Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
جمعہ ، 27 جون ، 2025 | Friday , June   27, 2025
جمعہ ، 27 جون ، 2025 | Friday , June   27, 2025

11/9: مرنیوالے ایک اور شخص کی شناخت

واشنگٹن ۔۔۔۔۔ امریکا میں11 ستمبر کے حملے کے 16 سال بعد ہلاک ہونے والوں میں سے ایک اور ہلاک ہونے والے کی شناخت کر لی گئی۔ نیو یارک میں محکمہ صحت کے حکام کے بیان میں کہا گیا ہے کہ 11 ستمبر کے حملے کے 16 سال بعد حملے میں ہلاک ہونے والوں میں سے ایک اور شخص کی شناخت کر لی گئی ہے۔ نئی ڈی این اے ٹیکنالوجی کے ذریعے شناخت کی جانے والی لاش ایک مرد کی ہے اس کے کنبے کی خواہش پر اس کے نام کو پوشیدہ رکھا جارہا ہے اور اس نئی شناخت کے بعد 11 ستمبر کے حملے کے شناخت شدہ ہلاک شدگان کی تعداد ایک ہزار 614 تک پہنچ گئی ہے۔ واضح رہے کہ11 ستمبر 2001ء کے حملوں میں 4 مسافر طیاروں کو ہائی جیک کر لیا گیا تھا جن میں سے دو طیاروں کو ٹریڈ ٹاوروں سے ٹکرا دیا گیا تھا، ایک طیارے کو واشنگٹن میں پینٹاگون کو ہدف بنانے کے دوران اور ایک کو پنسلوانیا کے جوار میں ایف۔16 طیاروں کی طرف سے گرا دیا گیا تھا۔

شیئر: