Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
جمعہ ، 06 فروری ، 2026 | Friday , February   06, 2026
جمعہ ، 06 فروری ، 2026 | Friday , February   06, 2026

پولیس نے فریادیوں کو ہی حوالات میں بند کردیا

الور۔۔۔راجستھان میں الور ضلع کے مالاکھیڑ تھانہ علاقے میں پولیس نے خواتین سے چھیڑخانی کی مزاحمت کرنے پر مارپیٹ کے خلاف رپورٹ درج کرانے گئے لوگوں کو ہی حوالات میں بند کردیا۔جمال پور گاؤں میں اپنی نند کے ساتھ خسر کو کھانا دینے جارہی خاتون کے ساتھ نشہ میں دھت نوجوان نے چھیڑخانی کی اور مزاحمت کرنے پر ملزم نے دونوں خواتین پر ڈنڈے سے حملہ کردیا جس سے وہ شدید زخمی ہوگئیں۔ رپورٹ درج کرانے جب متاثرہ خاندا ن کے ذمہ دارافراد پولیس اسٹیشن گئے تو انہیں حوالات میں بند کردیا گیا۔ دونوں زخمی خواتین کو علاج کیلئے الور اسپتال میں داخل کردیا گیا۔

شیئر: