Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
اتوار ، 27 جولائی ، 2025 | Sunday , July   27, 2025
اتوار ، 27 جولائی ، 2025 | Sunday , July   27, 2025

نوازشریف کی ریلی راولپنڈی کی طرف رواں دواں

اسلام آباد ...سابق وزیر اعظم نواز شریف کا قافلہ زیر و پوائنٹ پہنچ گیا۔سابق وزیراعظم کی قیادت میں ریلی کو بدھ کی صبح 10 روانہ ہونا تھا لیکن ڈیڑھ گھنٹے کی تاخیر کے بعد قافلہ روانہ ہوا۔ نوازشریف کو رخصت کرنے کے لئے وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی بھی موجود تھے۔ ریلی ایکسپریس ہائی وے اب فیض آباد کی جانب رواں دواں ہے۔ ریلی انتہائی سست رفتاری سے آگے بڑھ رہی ہے۔ شام کو راولپنڈی پہنچے کی۔ جہاں ن لیگ نے پاور شو کی تیاری کی ہے۔ مختلف شہروں سے کارکنوں کی اسلام باد اور راولپنڈی آمد سلسلہ رات سے شروع ہو گیا تھا۔ جڑواں سڑکوں اور شاہراہوں پر نواز شریف کی تصاویر والے بینرز اور پوسٹرز لگائے گئے ہیں۔راولپنڈی میں ہزاروں پولیس اہلکار تعینات ہیں۔عمارتوں کی چھتوں پر بھی سیکیورٹی اہلکار تعینات ہیں۔ریلی کے روٹ پر سڑکیں ادر دکانیں بندہیں ،لوگوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال نے ریلی کے سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ لے رہے ہیں۔

 

شیئر: