Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
اتوار ، 27 جولائی ، 2025 | Sunday , July   27, 2025
اتوار ، 27 جولائی ، 2025 | Sunday , July   27, 2025

نواز شریف کی ریلی روکنے کیلئے درخواستیں مسترد

  اسلام آباد....اسلام آباد ہائیکورٹ نے نوازشریف کی ریلی روکنے کی درخواستوں کو مستردکر دیا۔ جسٹس عامر فاروق نے سماعت کے بعد فیصلہ سنایا۔نواز شریف کی ریلی روکنے کے لئے دائر درخواستوں میں موقف اختیار کیا گیا کہ سابق وزیراعظم نواز شریف کو سپریم کورٹ نے نااہل قرار دیا جب کہ وہ ریلی نکال رہے ہیں انہیں روکا جائے۔ دریں اثناءتحریک انصاف کی رہنما یاسمین راشد نے سابق وزیراعظم نواز شریف کی سیاسی اور حکومتی سرگرمیوں کے خلاف الیکشن کمیشن میں درخواست دائر کردی۔پولیٹیکل پارٹیز آرڈر 2002 کے سیکشن 5 کے تحت دائر درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد نواز شریف کو مسلم لیگ (ن) یا کسی بھی سیاسی جماعت میں عہدے کے لئے نااہل قرار دیا جائے۔

 

شیئر: