Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
اتوار ، 27 جولائی ، 2025 | Sunday , July   27, 2025
اتوار ، 27 جولائی ، 2025 | Sunday , July   27, 2025

نواز شریف کا بم اور بلٹ پروف کنٹینر

اسلام آباد...سابق وزیر اعظم نواز شریف کی ریلی کے لئے بم اور بلٹ پروف گرین کنٹینر تیار کیا گیا ہے۔ نواز شریف پنجاب ہاوس سے بڑی ریلی کے ہمراہ جی ٹی روڈ کے راستے لاہور کے لئے روانہ ہوئے ۔ فل ایئر کنڈیشنڈ کنٹینر میں نوازشریف کے خطاب، آرام اور رہائش کا خاص انتظام کیا گیا ہے۔کنٹینر پر وفاقی وزراءاور پارٹی کے مرکزی رہنما بھی موجود ہوں گے۔ ذرائع کے مطابق نواز شریف کو اسلام آباد سے لاہور تک باکس سیکیورٹی فراہم کی جائے گی۔ نواز شریف نے پنجاب ہاوس سے ایکسپریس چوک تک کا سفر اپنی گاڑی میں طے کیا اس کے بعد کنٹینر پر سوا ر ہوئے۔

 

شیئر: