Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
پیر ، 16 جون ، 2025 | Monday , June   16, 2025
پیر ، 16 جون ، 2025 | Monday , June   16, 2025

ایک جگہ سے دوسری جگہ منتقل ہونےوالا پل

لندن..... عالمی شہرت یافتہ ڈیزائنر نے ایک ایسے عجیب و غریب پل کا ڈیزائن تیار کر لیا ہے جسے حسب ضرورت ایک جگہ سے دوسری جگہ منتقل کیا جا سکتا ہے ۔ ڈیزائن تیار کرنیوالے آرکیٹکٹ مارگوٹ گریسوجیویج ہیں جو تجرباتی ڈیزائننگ میں عالمی شہرت رکھتے ہیں ۔ پل کی خاصیت یہ ہے کہ کئی ٹکڑوں میں کھول کر ایک جگہ سے دوسری جگہ منتقل کیا جا سکتا ہے مگر اس سے بھی اہم بات یہ ہے کہ یہ ایک ایسا پل ہے جو اپنے آس پاس کے حالات اور فضا سے خود کو ہم آہنگ کر لیتا ہے ۔ یہ پل از خود حرکت بھی کر سکتا ہے اور خود کو اوپر نیچے لااور لےجا سکتا ہے تاہم اسے بحری جہازوں پر لاد کر بھی دوسرے جگہ لیجایا جاسکتا ہے ۔کہا جاتا ہے کہ ایسے پل کی پہلی ڈیزائننگ اندرونی منگولیا کےلئے اوڈوس شہر کی انتظامیہ نے کی تھی جس کا مقصد دریائے اوران مولن کو عبور کرنے کےلئے سہولتیں فراہم کرنا تھا ۔ اب تک اس کی جو خواص سامنے آئی ہیں ان کے پیش نظر کبھی کبھی اس پر کسی ”روبوٹ ڈریگن فلائی“کا گمان ہوتا ہے جبکہ ڈیزائنر کا کہنا ہے کہ اس نے آنےوالے برسوں اور زمانوں کو مدِ نظر رکھ کر اسے تیار کیا ہے ۔ڈیزائنر ڈاکٹر گریسو جیویج نے آن لائن کو انٹرویومیں بتایا کہ اس کی تیاری میں فلپ کہلانے والی کشتیوں کے ڈیزائن کو مدِ نظر رکھا گیا ہے جو پورے 90ڈگری تک گھوم سکتے ہیں ۔ اس پل کے ڈیزائن سے پل بنانے کی انجینیئرنگ میں انقلاب برپا ہو سکتا ہے کیونکہ یہ پل آبی راہداریوں کے علاوہ پل کے اوپر پیدل چلنے والے لوگوں کی سہولت کےلئے بھی کافی شاندار ہے ۔ اسے بنانے والوں کا یہ بھی کہنا ہے کہ جب اس کی ضرورت ختم ہو جائے تو دوسرے مقاصد کےلئے بھی اسے استعمال کیا جا سکتا ہے ۔ اس پل میں جتنے مہراب ہیں ان میں سے ہر ایک کا وزن 9ٹن ہے جو اس کے استحکام کی ضمانت دیتا ہے ۔ 

شیئر: