Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
جمعہ ، 20 جون ، 2025 | Friday , June   20, 2025
جمعہ ، 20 جون ، 2025 | Friday , June   20, 2025

3برس سے مقدمات کی سماعت کے منتظر قیدی

ریاض .... پبلک پراسیکیوٹر شیخ سعود بن عبداللہ المعجب نے مملکت بھر میں پبلک پراسیکیوشن کی متعدد شاخوںکا دورہ کیا۔اس موقع پر 3برس سے زیادہ عرصے سے قید و بند کی زندگی گزارنے والے افراد کا پتہ چلا جن کے مقدمات کی سماعت ہی نہیںکی گئی۔عدالتوں نے ان کے معاملات پبلک پراسیکیوشن کو واپس کردیئے ہیں۔ریاض کی عدالتوں نے گزشتہ 2 ہفتے کے دوران ایسے 2ہزار سے زیادہ مقدمات کی فائلیں واپس کی ہیں جو 1435ھ سے انکے یہاں موجود تھیں۔عدالتوں نے 1430ھ سے لیکر 1434ھ تک کے دوران التوا سے دوچار 10مقدمات کی فائلیں واپس کیں۔بعض قیدیوں نے پبلک پراسیکیوٹر سے اپنے مسائل بیان کئے۔ انہوں نے حل کرانے کا وعدہ کیا۔المعجب نے قیدیوں کو یقین دلایا کہ خادم حرمین شریفین اور ولی عہد کی سخت ہدایات ہیں کہ لوگوں کے حقوق کا تحفظ کیا جائے او راس سلسلے میں کسی سے کوئی رعایت نہ برتی جائے۔ ان ہدایات پر عملدرآمد ہوگا۔

شیئر: