Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
اتوار ، 27 جولائی ، 2025 | Sunday , July   27, 2025
اتوار ، 27 جولائی ، 2025 | Sunday , July   27, 2025

پرندے کو بچانے پر ڈیلی میل نے کیا کہا

ریاض....برطانوی جریدے ڈیلی میل نے اپنی ویب سائٹ پر ایک پرندے کو یقینی موت سے بچانے والے سعودی شہری کی وڈیو کلپ جاری کرکے اسے سلام ِتحسین پیش کیا۔ تفصیلات کے مطابق وڈیو میں ایک پرندہ نظر آرہا ہے جو تکان اور دھوپ کی تمازت کے باعث ہلکان ہوکر زمین پر پڑا ہے ۔ ایسا لگتا ہے کہ شدید گرمی نے اسے موت کے قریب لیجاکر کھڑا کردیا ہے۔ اسی دوران ایک سعودی شہری اسے اس حالت میں دیکھتا ہے تو وہ اس کے سر پر ٹھنڈا پانی ڈالنے لگتا ہے جس سے پرندے میں جان پڑتی نظر آتی ہے۔ وہ مزید پانی کیلئے اپنا منہ کھولتا ہے۔ سعودی شہری پانی کی دوسری بوتل لیکر آتا ہے اورپرندے کے اوپر ڈالتے ہوئے اسے پانی بھی پلاتا جاتا ہے جس سے خود پرندہ سعودی شہری کو ممنونیت کی نظر سے دیکھتا ہوا محسوس ہوتا ہے۔
 

شیئر: