Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
منگل ، 29 جولائی ، 2025 | Tuesday , July   29, 2025
منگل ، 29 جولائی ، 2025 | Tuesday , July   29, 2025

القدس سے فلسطینیوں کا اخراج جنگی جرم؟

القدس ......ہیومن رائٹس واچ نے خبردار کیا ہے کہ اسرائیل نے مشرقی القدس کے 15ہزار فلسطینیوںسے رہائش کا حق سلب کرکے جنگی جرم کا ارتکاب کیا ہے۔ اسرائیل 1967ءسے مشرقی القدس پر ناجائز قبضہ کئے ہوئے ہے۔عالمی تنظیم نے اعلامیہ جاری کرکے واضح کیا کہ مشرقی القدس کے فلسطینی باشندوں کے اقاموں کی منسوخی جنگی جرم کے مترادف ہے۔ جنیوا معاہدہ چہارم کے بموجب قابض اسرائیلی حکام مشرقی القدس کے باشندوں کو تحفظ فراہم کرنے کے پابند ہیں۔ اسرائیلی حکام انہیں تحفظ فراہم کرنے کے بجائے القدس سے نکلنے پر مجبور کررہے ہیں۔ یہ جنگی جرم ہے۔
 

شیئر: