ریاض ..... ریاض میونسپلٹی نے اعلان کیا ہے کہ ”مطابخ“ میں عید الاضحی کی قربانی کےلئے باقاعدہ اجازت نامے لینا ہونگے۔ یہ انہی لوگوں کو دیئے جائیں گے جو مقررہ 10شرائط پر پورا اتریں گے۔ میونسپلٹی کے اعلیٰ عہدیدار ڈاکٹر فلاح الدوسری نے یہ اطلاع دیتے ہوئے واضح کیا کہ اجازت نامے پھل و سبزی منڈی مارکیٹ کے برابر میں واقع المروج محلے کے دفتر سے حاصل کئے جاسکتے ہیں۔