Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
منگل ، 10 جون ، 2025 | Tuesday , June   10, 2025
منگل ، 10 جون ، 2025 | Tuesday , June   10, 2025

جمعیت علمائے اسلام جدہ کا ماہانہ اجلاس

حرمین شریفین کی حفاظت کیلئے علماءاور ارکان پرعزم ہیں، مولانا یوسف لغاری
جدہ (جاوید راہو) جمعیت علمائے اسلام جدہ کا ماہانہ اجلاس مولانا یوسف خان لغاری کی زیرصدارت مدرسہ عبداللہ ابن عباس میں منعقد ہوا۔ انہوں نے سعودی جماعت کی طرف سے مرکزی قائدین کو اسلام آباد میں دئیے گئے شاندار استقبالیہ پر جمعیت سعودی عرب کو خراج تحسین پیش کیا۔ جمعیت جدہ کے امیر نے اپنے بیان میں کہا کہ جمعیت علمائے اسلام حرمین شریفین کی حفاظت اور سعودی عرب کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑی ہے۔جمعیت علمائے اسلام پاکستان کے لاکھوں علمائے کرام کی نمائندہ جماعت ہے اور یہ جماعت مسلمانوں کے مقدس مقامات پر آنچ نہیں آنے دےگی، قائد جمعیت مولانا فضل الرحمن کا امت مسلمہ اور خاص طور پر مملکت سعودی عرب سے گہرا اور دلی تعلق کسی سے پنہاں نہیں ۔یہی وجہ ہے کہ جمعیت علماءکے صد سالہ اجتماع میں امام حرم سمیت سعودی حکومت کی بھرپور نمائندگی رہی۔ انہوں نے کہا کہ خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی امت مسلمہ کے لئے خدمات اور حجاج کرام و معتمرین کےلئے جدید سہولیات کی فراہمی پر خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔

شیئر: