Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
منگل ، 17 جون ، 2025 | Tuesday , June   17, 2025
منگل ، 17 جون ، 2025 | Tuesday , June   17, 2025

اقوام متحدہ کی پابندیوں پرامریکہ کو شمالی کوریا کا انتباہ

منیلا------شمالی کوریا نے اقوام متحدہ کی جانب سے نئی پابندیوں کے بعد امریکہ کو متنبہ کیا ہے کہ وہ جوابی کارروائی کرے گا اور امریکہ کو اس کی قیمت ادا کرنا ہو گی۔ شمالی کوریا نے اقوام متحدہ کی جانب سے پابندیوں کے ڈرافٹ کی تیاری میں کردار ادا کرنے پر امریکہ کو یہ دھمکی بھی دی ہے کہ اسے اس جرم کی قیمت ہزار بار چکانی ہو گی۔منیلا میں صحافیوں سے گفتگو میں شمالی کوریا کی حکومت کے ترجمان وانگ ہوک نے کہا کہ 'کوریائی جزیرہ نما میں خراب ہوتی صورتحال اور جوہری ایشوز امریکہ کی وجہ سے پیدا ہوئے۔ان کا کہنا تھا کہ ہم اس بات پر قائم ہیں کہ ہم اپنے جوہری اور بیلسٹک پروگرام کے حوالے سے مذاکرات کی میز پر نہیں آئیں گے اور جوہری پروگرام کے حوالے سے ایک انچ پیچھے نہیں ہٹیں گے۔خیال رہے کہ اقوام متحدہ نے متفقہ طور پر شمالی کوریا کے خلاف پابندیوں کی توثیق کی تھی تاہم شمالی کوریا کی سرکاری خبر رساں ایجنسی 'کے سی این اے' کے مطابق یہ شمالی کوریا کے استحکام کی خلاف ورزی ہے۔چین شمالی کوریا کا واحد اتحادی ملک ہے، تاہم اس نے بھی اس قرارداد کے حق میں ووٹ دیا تھا۔

شیئر: