اسلام آباد... الیکشن کمیشن نے مسلم لیگ (ن) کو پارٹی کا نیا صدر منتخب کرنے کی ہدایت کردی۔الیکشن کمیشن نے نوٹس جاری کرتے ہوئے کہا کہ پولیٹیکل پارٹیز آرڈر 2002 کے تحت نااہل شخص پارٹی عہدہ نہیں رکھ سکتا۔ الیکشن کمیشن ذرائع کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے پارٹی آئین کے تحت بھی صدر کا عہدہ ایک ہفتے سے زائد خالی نہیں رہ سکتا۔مسلم لیگ (ن) کو جاری نوٹس میں کہا گیا کہ عدالت عظمیٰ نے نوازشریف کو آرٹیکل62 اے ایف کے تحت نا اہل قراردیاتھا۔پولیٹیکل پارٹیز ایکٹ 2002ءکے تحت نااہل شخص کوئی نشست یا عہدہ نہیں رکھ سکتا۔ریکارڈ کے مطابق نوازشریف تاحال پارٹی صدر ہیں۔مسلم لیگ (ن) فوری طور پر انٹراپارٹی الیکشن کراتے ہوئے نئے صدر کاانتخاب کرے اور الیکشن کمیشن کو آگاہ کیا جائے۔