Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
منگل ، 15 جولائی ، 2025 | Tuesday , July   15, 2025
منگل ، 15 جولائی ، 2025 | Tuesday , July   15, 2025

دشمن نہیں چاہتا پاکستان خوشحال ہو ،چیف جسٹس

  کوئٹہ ... سپریم کورٹ کے چیف جسٹس ثاقب نثارنے کہا ہے کہ دہشت گردی پاکستان کو کمزور کرنے کی سازش ہے۔ دہشت گردی کے تانے بانے ملک کو کمزور کرنے کی سازشوں سے ملیں گے۔ دہشت گردی کے خلاف جنگ حوصلے سے لڑنی ہے اور ہمیں اپنا حصہ ڈالنا ہے۔سازش کوکامیاب ہونے دیا تو آئندہ نسلوں کو کچھ نہیں دے پائیں گے۔کوئٹہ میں سانحہ 8 اگست کے حوالے سے تعزیتی ریفرنس سے خطاب کرتے ہوئے چیف جسٹس نے کہا کہ دشمن نہیں چاہتا کہ پاکستان خوشحال اور پر امن ملک ہو۔انہوں نے کہا کہ ملک میں سیکیورٹی سے متعلق عام حالات نہیں۔ عدالتوں کی سیکیورٹی جدید خطوط پرمرتب کرنے کی ضرورت ہے۔انہوں نے کہا کہ ماتم کیا ہوتا ہے۔ زندگی میں پہلی مرتبہ 8 اگست کو دیکھا ۔ سانحہ کوئٹہ کے شہدا نئی تاریخ رقم کرگئے۔ دریں اثناءسانحہ کوئٹہ کا ایک سال مکمل ہونے پر وکلا نے ملک گیر ہڑتال کی۔ 

 

شیئر: