Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
بدھ ، 30 جولائی ، 2025 | Wednesday , July   30, 2025
بدھ ، 30 جولائی ، 2025 | Wednesday , July   30, 2025

الراجحی نے400غریب خاندانوں کی رہائش کا انتظام کردیا

ریاض .... الراجحی اوقاف کے سیکریٹری جنرل عبدالسلام الراجحی نے واضح کیا ہے کہ 410غریب خاندانوں کو فلاحی انجمنوں کے تعاون سے رہائش فراہم کردی گئی۔ الراجحی وقف سعودی عرب کے انتہائی اہم فلاحی اداروں میں سے ایک ہے۔ اسکی جانب سے ایسے غریب خاندانوں کو مفت رہائش فراہم کی گئی ہے جن کے نام مملکت کے مختلف علاقوں میں قائم فلاحی انجمنوں نے تجویز کئے تھے۔ سماجی کفالت پر 29ملین ریال سے زیادہ کا بجٹ خرچ کیا جاچکا ہے۔

شیئر: