Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
اتوار ، 26 اکتوبر ، 2025 | Sunday , October   26, 2025
اتوار ، 26 اکتوبر ، 2025 | Sunday , October   26, 2025

قطر نے ہماری قومی سلامتی کو خطرے میں ڈالدیا، سعودی سفیر

واشنگٹن .....امریکہ میں متعین سعودی سفیر شہزادہ خالد بن سلمان نے کہا ہے کہ قطر نے ہماری قومی سلامتی کو خطرے میں ڈالدیا۔ انہوں نے کہاکہ شہزادہ محمد بن سلمان کو ولی عہد بنانے کا فیصلہ ملک و قوم کی ترقی کیلئے نیا خون پیش کرنے کے جذبے سے کیا گیا۔ شاہ سلمان نے یہ فیصلہ بیعہ بورڈ کی حمایت سے کیا۔ شہزادہ خالد نے امریکی جریدے واشنگٹن پوسٹ کو انٹرویو میں کہاکہ شہزادہ محمد بن نایف نے دہشتگردی کے انسداد میں ناقابل یقین کارنامے انجام دیئے۔ وہ سعودی عرب میں ہیں۔ ان سے ان کے مہمان ملتے جلتے رہتے ہیں۔
 

شیئر: