منامہ.... بحرین کے سرکاری ٹی وی نے دستاویزی وڈیو دکھا کر ناضرین کے سامنے اپنا یہ دعویٰ ثابت کردیا کہ قطر کے ایک سرمایہ کار نے دارالحکومت منامہ کے سترةعلاقے میں بحرینی پولیس پر دہشتگرد حملے کےلئے مالی تعاون فراہم کیا تھا۔ اس حملے میں سیکیورٹی کے 2اہلکار ہلاک جاں بحق اور 8زخمی ہوگئے تھے۔ یہ حملہ 28جولائی 2015ءکو کیا گیا تھا۔دستاویزی فلم میں دہشتگرد حملے کی پشت پناہی کرنے والی شخصیت کی بابت حیرت انگیز تفصیلات پیش کی گئی ہیں۔ بحرینی حکام کا کہناہے کہ قطر کا ایک سرمایہ کار حملہ آوروں کو 2010ءسے سرمایہ فراہم کررہا تھا۔