اسلام آباد...سابق وزیراعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ شہبازشریف کو پنجاب میں برقرار رکھنے کا فیصلہ ہوا ہے۔ وزیراعظم شاہد خاقان عباسی ہی رہیں گے پیر کو میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس وقت ایک نئے سیاسی، سماجی اور عمرانی معاہدے کی ضرور ت ہے۔ روزمرہ کے تماشے کو ختم ہونا چاہیے۔ ملک میں پارلیمنٹ کے اندر اور باہر بڑا مباحثہ ہونا چاہیے۔آئندہ انتخابات کے نتائج گرینڈ نیشنل ڈائیلاگ کے عکاس ہونے چاہئیں۔ انتخاب سے پہلے گرینڈ نیشنل ڈائیلاگ پر اتفاق ہونا چاہیے۔