Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
اتوار ، 08 جون ، 2025 | Sunday , June   08, 2025
اتوار ، 08 جون ، 2025 | Sunday , June   08, 2025

نظام آباد میں کسانوں کاشاہراہ روکواحتجاج

حیدرآباد- - - - -تلنگانہ کے ضلع نظام آباد کے سری رام ساگر پروجیکٹ سے ایس کے پی نہر کے ذریعہ پانی چھوڑنے کامطالبہ کرتے ہوئے کسانوں نے قومی شاہراہ پر راستہ روکو احتجاج کیا ۔ان کسانوںنے اپنے مطالبہ کی حمایت میں نعرے بازی کی ۔ اس موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوے ان کسانوں نے کہاکہ بارش کے موسم میں دریائے گوداوری کے حدود والے علاقوں میں پانی کے نہ آنے کے سبب ان کی فصلوں کو نقصان پہنچ رہا ہے ۔ انہوں نے ان کی فصلوں کے لئے فوری طورپر پانی چھوڑنے کامطالبہ کیا ۔اس راستہ روکو احتجاج کے سبب سڑک پرٹریفک جام ہوگئی ۔اطلاع ملتے ہی پولیس وہاں پہنچی جس نے کسانوں کو سمجھا کر ان کا احتجاج ختم کروایا ۔بعد ازاں ان کسانوں نے رکن پارلیمنٹ کویتا سے ملاقات کرتے ہوئے اپنے مسائل سے واقف کرویا۔

شیئر: