لندن .... ہر شارک ظالم اور سفاک نہیں ہوتی ۔ جاری ہونیوالی ایک ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ کئی ٹائیگر شارکس چھوٹی چھوٹی مچھلیوں کے ہجوم کے ساتھ اطمینان سے تیر رہی ہیں ۔ اس نے کسی چھوٹی مچھلی کو ہڑپ لیا نہ کاٹا اور نہ ہی کوئی نقصان پہنچایا حالانکہ انتہائی تیز اور خونخوار دانتوں والی شارکیں بےحد خطرناک ہوتی ہےں اور بہت سے لوگ انہیں عفریت سمجھتے ہیں ۔ موقع کی تصویر آبی حیاتیات کے فوٹو گرافر تانیہ ہوپر مین نے اتاری ہیں ۔ ان کا کہنا ہے کہ چھوٹی مچھلیوں کے ساتھ اس خونخوار شارک کو تجرباتی انداز میں چھوڑا گیا تھا ۔تمام تصویریں نارتھ کیرولینا کے مورہیڈ نامی شہر میں اتاری گئی ہیں ۔یہ وہی جگہ ہے جہاں تانیہ گزشتہ 8برس سے آبی حیاتیات کی فوٹو گرافی میں مصروف ہےں اور اُن کی فطرت اور طبیعت کے بارے میں مکالے بھی لکھ رہی ہیں ۔ میڈیا کا یہ خیال کافی غلط ہے کہ شارکیں انتہائی خطرناک عفریت ہیں اور کسی کا خیال نہیں رکھتیں ۔