Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
پیر ، 16 جون ، 2025 | Monday , June   16, 2025
پیر ، 16 جون ، 2025 | Monday , June   16, 2025

پاکستان نے امریکی الزامات پھر مسترد کردئیے

اسلام آباد... پاکستان نے حقانی نیٹ ورک کے خلاف کارروائی نہ کرنے کا امریکی الزام پھر مسترد کردیا۔ ترجمان دفتر خارجہ نفیس زکریا نے ایک بیان اور امریکی ریڈیو کو انٹرویو میں کہا کہ تمام دہشتگردوں کے خلاف بلاتفریق کارروائی جاری ہے۔ حقانی نیٹ ورک کے خلاف کارروائی نہ کرنے کے الزامات بے بنیاد ہیں۔ ترجمان نے کہا کہ پاکستان نے دہشت گرد ی کے خلاف جنگ میں اہم کامیابیاں حاصل کی ہیں۔ آپریشن ردالفساد کے تحت ملک بھر میں کارروائیاں کی جارہی ہیں۔ آپریشن خیبر فور میں بھی بڑا علاقہ کلیئر کرایا گیا ۔ دریں اثناء امریکیہ میں پاکستانی سفیر اعزاز چوہدری نے بھی الزام مسترد کردیا ۔واضح رہے کہ امریکی قومی سلامتی کے مشیر مک ماسڑ نے گزشتہ روز الزام لگایا تھا کہ پاکستان حقانی نیٹ ورک کے خلاف کارروائی کرنے میں ناکام رہا ہے۔

 

شیئر: