Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
منگل ، 10 جون ، 2025 | Tuesday , June   10, 2025
منگل ، 10 جون ، 2025 | Tuesday , June   10, 2025

پاکستان اور ایران تجارتی حجم بڑھانے پر متفق

تہران ...پاکستان اورایران نے پارلیمانی تعلقات کو فروغ دینے اوردوطرفہ تجارت کاحجم 5 ارب ڈالر تک بڑھانے پراتفاق کیاہے۔ سرکاری ریڈیو کے مطابق تہران میں چیئرمین سینیٹ رضاربانی اورایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر علی لاریجانی کے درمیان ملاقات میں دوطرفہ اورعلاقائی امور پربھی تبادلہ خیال کیا گیا۔سینیٹ کے چیئرمین ایرانی ا سپیکر کی دعو ت پرایران کا دورہ کررہے ہیں۔ رضاربانی دوسرے ایرانی رہنماوں سے ملاقاتیں اورصدرحسن روحانی کی تقریب حلف برداری میں بھی شرکت کرینگے۔

 

شیئر: