کراچی میں مقابلہ، 3دہشتگرد ہلاک
کراچی....کراچی میں مبینہ پولیس مقابلے میں 3دہشتگرد ہلاک ہوگئے۔مچھر کالونی کے علاقے میں سی ڈی ٹی کی کارروائی میں ہلاک کئے ہیں۔4دہشتگردوں کو گرفتار کرلیا گیا۔ان سے تفتیش جاری ہے۔ مارے گئے اور زیر حراست دہشتگردوں کا تعلق کالعدم تحریک طالبان سے بتایا جاتا ہے۔ پولیس حکام نے بتایا کہ علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے۔ اسلحہ و گولہ بارود بھی برآمد ہوا ہے۔پولیس حکام کے مطابق مرنیوالے دہشتگرد خودکش حملہ آور تھے اور کسی بڑی کارروائی کی تیاری کررہے تھے۔