Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
ہفتہ ، 14 جون ، 2025 | Saturday , June   14, 2025
ہفتہ ، 14 جون ، 2025 | Saturday , June   14, 2025

سعودی نے مفرور ہندوستانی کو معاف کردیا

قاہرہ ..... سعودی کفیل نے 9ماہ سے زیر حراست ہندوستانی کو معاف کرکے وطن واپسی کی منظوری دیدی۔ ہندوستانی صحافت نے یہ اطلاع دیتے ہوئے واضح کیا کہ جدہ میں ہندوستانی قونصل خانے نے مفرورہندوستانی شہری کو معاف کرنے پرناراض کفیل کو راضی کرلیا۔ وہ ھروب کے باعث 9ماہ سے زیر حراست تھا۔ ہندوستانی میڈیا کا کہناہے کہ ہندوستانی کارکن سید مختار 2برس قبل الیکٹریشن کی حیثیت سے مملکت پہنچا تھا۔ اس نے حکومت ہند کو خطاب تحریر کرکے دعویٰ کیا تھا کہ اسکا سعودی کفیل نہ تو اسے تنخواہ دے رہا ہے او رنہ ہی اقامے کی دستاویزات دے رہا ہے جس پر وہ 9ماہ سے مملکت میں زیر حراست ہے۔ قونصل خانے کے اہلکاروں نے سید مختار سے رابطہ کیا تو پتہ چلا کہ سعودی حکام نے اسے ھروب کے باعث حراست میں لے رکھا ہے اور سفر پر پابندی لگادی ہے۔ سید مختار جلد ہی مملکت سے ہندوستان واپس چلا جائیگا۔

شیئر: