Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
پیر ، 09 جون ، 2025 | Monday , June   09, 2025
پیر ، 09 جون ، 2025 | Monday , June   09, 2025

تلاشی مہم کے دوران 56 گاڑیاں ضبط

حیدرآباد----- پراناشہر کے بہادرپورہ کے حدود میں پولیس نے گھرگھر تلاشی مہم چلائی۔کشن باغ ، اسد بابانگر اور دیگر علاقوں میں یہ مہم ڈی سی پی ساؤتھ زون وی ستیہ نارائنا کی نگرانی میں چلائی گئی۔250ملازمین پولیس نے اس مہم میں حصہ لیا۔پولیس نے نامناسب دستاویزات پر 56گاڑیوں کو ضبط کرلیا جن میں 20آٹوز اور 3 کار بھی شامل ہیں۔پولیس نے4خنجر بھی ضبط کئے ۔دستاویزات نہ رکھتے ہوئے ادرک لہسن کا پیسٹ تیار کرنے اورمہندی کی پیکٹس تیار کرنے کے یونٹس پر چھاپہ مارا گیا ۔پولیس نے نقلی تیل کی تیاری کا بھی پتہ چلایا اور تیل کے 4ڈبے ضبط کرلئے ۔ساتھ ہی پولیس نے جرائم کی وارداتوں میں ملوث 44افراد کو بھی حراست میں لے لیا ۔ان میں 23عادی مجرم،24برما کے باشندے بھی شامل ہیں۔پولیس نے 28ہسٹری شیٹرس کو بھی حراست میں لے لیا۔اس موقع پرمیڈیا سے بات کرتے ہوئے ڈی سی پی ساؤتھ زون وی ستیہ نارائنا نے کہاکہ اس مہم کے دوران برانڈڈ کمپنیوں کے نام سے نقلی اشیاکی تیاری کا بھی پتہ چلا ہے۔انہوں نے کہاکہ پکڑے گئے برما کے باشندوں میں 6کی ویزا کی مدت ختم ہوگئی ہے۔ اقوام متحدہ سے ربط پیداکرتے ہوئے برما کے ان شہریوں کو ان کے ملک واپس بھیجا جائیگا۔یہ علاقہ موسیٰ ندی کے قریب ہے۔ اس علاقہ میں غیر قانونی سرگرمیوں کے ہونے کے امکان کے پیش نظر یہاں یہ تلاشی مہم چلائی گئی

شیئر: