امارات سے امریکہ جانے والے مسافر لیپ ٹاپ لے جاسکتے ہیں
ابوظبی: ابوظبی اور دبئی ایئرپورٹ امریکہ جانے والے مسافر لیپ ٹاپ اور الیکٹرانک آلات لے جاسکتے ہیں۔ امریکی انتظامیہ نے پابندی ختم کردی ہے۔ اماراتی محکمہ شہری ہوا بازی نے اعلامیہ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ سفارتی کوششوں کے نتیجے میں امریکی حکام نے ابوظبی اور دبئی ایئرپورٹ سے لیپ ٹاپ لینے جانے کی پابندی ہٹائی ہے۔ اب دونوں ایئرپورٹس سے مسافر لیپ ٹاپ اور تمام الیکٹرانک آلات اپنے ساتھ لے جاسکتے ہیں۔