Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
اتوار ، 27 ستمبر ، 2026 | Sunday , September   27, 2026
اتوار ، 27 ستمبر ، 2026 | Sunday , September   27, 2026

نواز شریف نظام تباہ کررہے ہیں،عمران

اسلام آباد... تحریک انصاف کے چیئر مین عمران خان نے کہاہے کہ پانا مہ کیس میں سپریم کورٹ کے 5 ججوں نے تحقیقات کے بعد متفقہ فیصلہ دیا ۔نواز شریف سپریم کورٹ کو چیلنج کر کے عدالتی نظام کو تباہ کر رہے ہیں۔ ٹوئٹر پر بیان میں عمران خان نے نوازشریف کی جانب سے جی ٹی روڈ پر جلوس کے ہمراہ لاہور جانے کے اعلان پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ نوازشریف کا منصوبہ سپریم کورٹ کے فیصلے کا مذاق اڑانے کے مترادف ہے۔ وہ اپنی نااہلی کے بعد پورا جمہوری نظام تباہ کرنے پر تلے ہوئے ہیں ۔ سابق وزیر اعظم کرپشن بے نقاب ہونے پر قیادت کا اخلاقی جواز کھو چکے تھے۔

 

شیئر: