کراچی ....انٹرنیشنل سب میرین کیبل میں خرابی کے باعث ملک بھرمیں انٹرنیٹ سروس تاحال متاثر ہے۔ پی ٹی اے حکام کے مطابق اگلے 24 سے 48 گھنٹوں میں خرابی دور کردی جائے گی ۔ پورے پاکستان میں انٹرنیٹ انتہائی سست روی سے چل رہا ہے۔ انٹرنیٹ فراہم کرنے والی کمپنیوں کے مطابق بینڈوڈتھ میں شدید کمی کا سامنا ہے۔ذرائع کے مطابق ہند سے فرانس جانے والی کیبل میں جدہ کے قریب کیبل میں ہارڈویئر خرابی پیدا ہوئی ہے۔ پاکستان کو ملنے والی بینڈوڈتھ کا بڑا حصہ اسی کیبل کے ذریعے یورپ سے پاکستان پہنچتا ہے۔ ترجمان پی ٹی اے نے بتایا کہ صارفین کو بلاتعطل متبادل ذرائع سے انٹرنیٹ کی فراہمی یقینی بنائی جائے گی۔