Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
بدھ ، 18 جون ، 2025 | Wednesday , June   18, 2025
بدھ ، 18 جون ، 2025 | Wednesday , June   18, 2025

360دنوں کے دوران 566دہشتگرد گرفتار

 ریاض.... سعودی سیکیورٹی فورس نے گزشتہ 360دنوں میں 566دہشتگردوں کو گرفتار کیا ہے۔گرفتار شدہ دہشت گردوں کا تعلق 22ممالک سے ہے۔تفصیلات کے مطابق سعودی سیکیورٹی فورس نے گزشتہ دنوںکے دوران 348سعودی شہریوں کو دہشتگرد تنظیم سے وابستگی کے الزام میں گرفتار کیا ہے۔گرفتار شدہ دہشت گردوں میں 50پاکستانی ، 58یمنی ،56شامی،5ایرانی، 3صومالی،24 مصری ،3لیبیائی،ایک عمانی،ایک امریکی، 3سوڈانی، 2بحرینی ، 4اردنی، ایک افغانی،4ہندوستانی، ایک فلپائنی، ایک لبنانی، 2کویتی،3 نائیجرین اور ایک کا تعلق میانمار سے ہے۔ سیکیورٹی اداروں کا کہناہے کہ سال رواں کے دوران گرفتار ہونےوالے دہشتگردوں میں سے بیشتر سے تفتیش کی جارہی ہے۔ گرفتار شدگان میں سے نمایاں وہ لوگ ہیں جنہوں نے مسجد الحرام کو نشانہ بنانے کی کوشش کی تھی۔

شیئر: