Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
اتوار ، 17 اگست ، 2025 | Sunday , August   17, 2025
اتوار ، 17 اگست ، 2025 | Sunday , August   17, 2025

عمران خان معافی مانگ لیں،عائشہ گلالئی

اسلام آباد... تحریک انصاف کی سابق رہنما اور رکن قومی اسمبلی عائشہ گلالئی نے کہا ہے کہ ا ب بھی وقت ہے عمران خان معافی مانگ لیں اگر وہ اپنی غلطیوں پر معافی ما نگیں تو ا نہیں معاف کردوں گی۔ نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عمران خان اللہ سے، پاکستانی قوم اور خواتین سے معافی مانگتے ہیں تو ا نہیںمعاف کردوں گی۔اپنی غلطی کا اعتراف کریں کہ میں نے یہ کام کیا ہے۔ ا نہیں کھلے دل سے معاف کردوں گی۔گلالئی نے کہا کہ پارلیمانی کمیٹی نے طلب کیا تو تمام شواہداس کے سامنے رکھوں گی۔ معاملہ پارلیمانی کمیٹی تک چلا گیا ہے۔ ایسا نہ ہو کہ عمران کو شرمندگی اٹھانا پڑے۔

 

شیئر: