Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
پیر ، 09 فروری ، 2026 | Monday , February   09, 2026
پیر ، 09 فروری ، 2026 | Monday , February   09, 2026

پاکستان میں پٹرول اور ڈیزل سستا

اسلام آباد .. وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے پٹرول کی قیمت میں ایک روپے80 پیسے لٹر کمی کا اعلان کیا ہے۔ کمی کے بعد پٹرول کی نئی قیمت 69 روپے 50پیسے لٹر ہوگی۔ ڈیزل کی قیمت میں ڈھائی روپے فی لٹر کمی کی گئی ہے۔ نئی قیمت77روپے 40 پیسے لٹر ہو گی۔ ہفتے کو پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مٹی کے تیل اور لائٹ ڈیزل کی قیمتیں برقرار رہیں گی۔ نئے نرخوں کا اطلاق ہفتے کی رات12بجے سے ہو گا۔ واضح رہے کہ اوگرا نے رواں ماہ کے لئے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کی سفارش کی تھی تاہم وزیر اعظم کی نااہلی اور کابینہ کی تحلیل کے باعث سابقہ قیمتیں بر قرار رکھنے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔

 

شیئر: