Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
جمعرات ، 03 جولائی ، 2025 | Thursday , July   03, 2025
جمعرات ، 03 جولائی ، 2025 | Thursday , July   03, 2025
تازہ ترین

موبائل فون چارج کرنیوالا چشمہ

برلن .... جرمن محققین نے ایسے چشمے تیار کرلئے ہیں جس میں رنگین سولر سیل لگے ہیں جو کسی بھی موبائل فون کو چارج کرسکتے ہیں۔ یہ سیل چشمے کے لینس پر لگائے گئے ہیں جبکہ چشمے کی کمانیوں میں مائیکرو پروسیسر نصب کیا گیا ہے۔ جس پر نظرآتا رہتا ہے کہ وہ بدستور چارج ہورہا ہے۔ انکا کہنا ہے کہ اس ٹیکنالوجی کی مدد سے مستقبل میں بھی اسی قسم کی چیزوں پر سولر سیل لگائے جاسکیں گے۔ جسکے نتیجے میں چھوٹی موٹی چیزوں کو بجلی فراہم ہوسکے گی۔ یہ سیل شفاف اور لچکدار ہیں۔ انہیں آپ مختلف رنگو ںمیں تیار کرسکتے ہیں۔ روایتی سلیکون کے سولر سیلز بھی تیار ہوسکتے ہیں جو زیادہ لچکدار ہیں۔
 

شیئر: