اسلام آباد... سابق وزیراعظم کی صا حبزادی مریم نواز نے کہا ہے کہ مری سے واپسی پر بارہ کہو میں نواز شریف کا شاندار استقبال کیا گیا۔ٹوئٹر پر بیان میں ا نہوں نے کہاکہ کارکنان کو کچھ دیر پہلے علم ہوا کہ نواز شریف یہاں سے گزریں گے،بس اس لمحے کے لئے کارکنان کی بڑی تعداد بارہ کہو میں موجود تھی۔ اپنے قائد کا شاندار استقبال کیا۔ کارکنان اپنے قائد کی گاڑی کوچومتے رہے اور روتے رہے۔میں خود ان تمام لمحات کی عینی شاہد ہوں۔ مریم نواز نے کہا کہ کہا کہ آنے والا کل نواز شریف کا ہے۔ جسے لوگ آج اپنی آنکھوں سے دیکھ رہے ہیں۔ مریم نواز نے ایک ویڈیو بھی شیئر کی ، جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ سابق وزیراعظم کی مری سے اسلام آباد آمد کے موقع پر بارہ کہو میں کارکنان کی بڑی تعداد ان کے استقبال کے لئے موجود ہے۔