لاہور... سابق وزیراعظم نوازشریف پانامہ کیس میں نااہل ہونے کے بعد پہلی مرتبہ اتوار کو اسلام آباد سے لاہور پہنچ رہے ہیں۔سابق وزیراعظم بذریعہ موٹروے اسلام آباد سے لاہورکیلئے روانہ ہوں گے۔ نوازشریف کا قافلہ بابوصابو انٹرچینج سے لاہور میں داخل ہوگا جہاں شاندار استقبال کیا جائے گا۔ نتظامات کو حتمی شکل دیدی گئی۔ لاہور کی تمام یونین کونسلزاورٹاونزمیں لیگی قیادت کی ٹیمیں بنادی گئیں۔ انتظامات کی نگرانی حمزہ شہبازخود کررہے ہیں۔ شہر بھر میں نوازشریف سے اظہاریکجہتی کیلئے بینرزبھی لگا دیئے گئے ۔دریں اثناء سابق وزیراعظم نواز شریف چھانگلہ گلی سے بارہ کہو پہنچ گئے۔اٹھال چوک پر کارکنوں کی بڑی تعداد استقبال کیلئے موجود تھی۔ نواز شریف نے گاڑی سے باہر آکر کارکنوں کے نعروں کا جواب دیا۔