کابل.... افغانستان کی فوج نے پکتیا میں جھڑپ کے بعد ایک ضلع پر دوبارہ قبضہ کرلیا۔ حالیہ دنوں میں طالبان نے اس پر قبضہ کررکھا تھا۔ پولیس کے سربراہ نے بتایا کہ جھڑپ میں درجنوں طالبان ہلاک ہوئے۔ پکتیا کا ضلع جانیکھل پاکستان سے مشرقی افغانستان میں داخلے کابڑا راستہ ہے۔ادھر طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے اس بات کی تردید کی کہ ضلع پر طالبان کا کنٹرول ختم ہوچکا ہے۔ پولیس سربراہ کا کہناتھا کہ فوج محتاط انداز میں آگے بڑھ رہی ہے کیونکہ سڑک کنارے بم چھپائے گئے ہوں۔ فوج نے ہلمند صوبے کے ضلع گڑیشک میں بھی طالبان کے خلاف کارروائی کی جہاں انہوں نے 14میں سے 4اضلاع پر قبضہ کررکھا ہے۔ دوسری جانب کابل کے کاراباخ ضلع میں طالبان کے خود کش بم دھماکے میں جارجیا کا ایک فوجی ہلاک ہوگیا جبکہ 2شہری بھی مارے گئے۔