Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
بدھ ، 10 ستمبر ، 2025 | Wednesday , September   10, 2025
بدھ ، 10 ستمبر ، 2025 | Wednesday , September   10, 2025

78فیصد ٹریفک حادثات موبائل کی وجہ سے ہوتے ہیں

جدہ: سعودی عرب میں 78فیصد ٹریفک حادثات کی بنیادی وجہ ڈرائیورنگ کے دوران موبائل فون کا استعمال ہے۔ محکمہ ٹریفک نے کہا ہے کہ سامنے والی گاڑی کو ٹکر مارنے کی وجہ یہ بنتی ہے کہ ڈرائیور موبائل میں مصروف رہتا ہے۔ ڈرائیونگ کے دوران موبائل کے استعمال سے ڈرائیور ذہنی طور پر یکسوئی کھودیتا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ سامنے والی گاڑی جب اچانک رک جاتی ہے تو وہ اسے پیچھے سے ٹکر ماردیتا ہے۔ واضح رہے کہ ڈرائیورنگ کے دوران موبائل کا استعمال خلاف ورزی ہے جس پر جرمانہ عائد کیا جاتا ہے۔
 

شیئر: