Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
پیر ، 09 جون ، 2025 | Monday , June   09, 2025
پیر ، 09 جون ، 2025 | Monday , June   09, 2025

رومان رئیس کو بھی انگلش کاونٹی ڈرہم سے کرکٹ کھیلنے کی پیشکش

 
لاہور: پاکستانی ٹیم کے فاسٹ بولر رومان رئیس کو بھی کاونٹی کرکٹ کھیلنے کی پیشکش کی گئی ہے۔رومان رئیس چیمپیئنز ٹرافی کی فاتح قومی کرکٹ ٹیم میں شامل تھے اور انہوں نے اس ٹورنامنٹ میں بھی اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔قومی کرکٹر رومان رئیس نے بتایا کہ انگلش کاونٹی ڈرہم نے ان سے رابطہ کیا ہے اور میں کاونٹی انتظامیہ سے معاہدہ کرنے جارہا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ معاہدے کے بعد اگلے سال کاونٹی کھیلوں گا۔رومان رئیس کا کہنا تھا کہ کاونٹی سے کھیل میں مزید نکھار آئے گا۔واضح رہے کہ چیمپیئنز ٹرافی جیتنے والی ٹیم کے کپتان سرفراز احمد بھی کاونٹی کرکٹ کھیل رہے ہیں جبکہ فائنل کے ہیرو فخر زمان اور شاداب خان بھی کیریبیئن کرکٹ لیگ سے معاہدہ کرچکے ہیں۔عماد وسیم اور اعظم بھی اسی لیگ میں ایکشن میں دکھائی دیں گے۔
 

شیئر: