Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
بدھ ، 18 جون ، 2025 | Wednesday , June   18, 2025
بدھ ، 18 جون ، 2025 | Wednesday , June   18, 2025

مقابلے میں حصہ لینے والی افغان لڑکی کے والد ہلاک

ہرات .... امریکہ میں حال ہی میں روبوٹ مقابلوں میں حصہ لینے والی ایک افغان لڑکی کے والد ہرات میں ہونے والے مسجد پر حملے میں ہلاک ہوگئے۔15سالہ فاطمہ اُس 6 رکنی افغان ٹیم کی رکن تھی جس نے پچھلے ماہ امریکہ میں ہونے والے روبوٹک مقابلے میں حصہ لیا تھا۔ اس کے بڑے بھائی نے اے ایف پی کو بتایا کہ منگل کو مسجد پر ہونے والے خودکش حملے میں انکے والد ہلاک ہوگئے۔ فاطمہ نے اس واقعہ کے بعد نہ تو کچھ کھایا اور ن ہی وہ کوئی بات کررہی ہے۔ وہ سکتے کے عالم میں ہے۔ وہ آج بھی کئی مرتبہ بے ہوش ہوئی جس کے بعد ڈاکٹروں نے اسے ڈرپ لگائی۔

شیئر: