اسلام آباد... وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کی کابینہ میں خواجہ آصف وزیر خارجہ ،احسن ا قبال وزیر داخلہ جبکہ غلام دستگیر وزیر دفاع ہونگے ۔اسحاق ڈار نے وزارت خزانہ کا قلمدان دوبارہ سنبھا ل لیا۔مریم اورنگزیب کی ترقی ہوئی ہے ۔ انہیں وزارت اطلاعات کا انچارج بنایا گیا ہے عابد شیر کو بھی انچارج وزیر بنایا گیا ہے ۔کابینہ میں مشاہد اللہ خان کی واپسی ہوئی ہے انہیں وزیر ماحولیات بنایا گیا ہے ۔