Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
منگل ، 10 جون ، 2025 | Tuesday , June   10, 2025
منگل ، 10 جون ، 2025 | Tuesday , June   10, 2025

اسکاٹ لینڈ پاکستان ہاکی ٹیم کا نیوٹرل گراﺅنڈ

 
  لاہور:پاکستان ہاکی فیڈریشن نے اسکاٹ لینڈ سے 3 سال کا معاہدہ کرلیاجس کے تحت پاکستان ہاکی ٹیم اپنی ہوم سیریزنیوٹرل وینیواسکاٹ لینڈ میں کھیلے گی۔ پاکستان ہاکی فیڈریشن کے سیکریٹری شہباز احمدسینئر نے بتایا کہ پی ایچ ایف نے اسکاٹ لینڈ سے 3 سال کا معاہدہ کیا ہے جس کے تحت ایف آئی ایچ سے بڑے ایونٹ کی میزبانی بھی مانگیں گے۔شہباز سینیئر نے کہا کہ پاکستان ہاکی ٹیم ہوم سیریز نیوٹرل وینیواسکاٹ لینڈ میں کھیلے گی۔ پی ایچ ایف نے سرفہرست ٹیموں سے دوطرفہ سیریز کے لیے خطوط لکھ دیئے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ اولمپکس، ورلڈکپ اور چیمپئنزٹرافی میں خراب پرفارمنس کی وجہ ہوم سیریزکا نہ ہونا ہے اس لیے ہوم سیریزسے میگا ایونٹس میں قومی ٹیم کی پرفارمنس بہترہو گی۔
 

شیئر: