Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
اتوار ، 27 جولائی ، 2025 | Sunday , July   27, 2025
اتوار ، 27 جولائی ، 2025 | Sunday , July   27, 2025

انٹرمیڈیٹ کے ضمنی امتحانات 24 اکتوبر کو ہونگے

نارمل فیس کے ساتھ فارم بھجوانے کی آخری تاریخ 15 اگست ہے، انتظامیہ العزیزیہ اسکول
جدہ (ارسلان ہاشمی ) پاکستان انٹر نیشنل اسکول العزیزیہ کے مطابق فیڈرل بورڈ آف اسلام آباد کے تحت انٹرمیڈیٹ سال دوم میں ناکام رہنے والے طلباءکےلئے سپلیمنٹری امتحانات 24 اکتوبر کو منعقد کئے جائیں گے ۔ ضمنی امتحانات میں شرکت کرنےوالے امیدوار اپنے فارم ریگولر فیس کے ساتھ 15 اگست تک بھیج سکتے ہیں۔ مقررہ تاریخ کے بعد ڈبل لیٹ فیس کی آخری تاریخ 22 اگست 2017 جبکہ 3 گنا لیٹ فیس کےساتھ داخلہ فارم بھجوانے کی آخری تاریخ 10 ستمبر ہے ۔ اسکول انتظامیہ کے مطابق انٹرمیڈیٹ سال دوم کے ضمنی امتحانات میںشرکت کرنے والے امیدوار نارمل فیس کے ساتھ 15 اگست 2017 تک فیڈرل بورڈ کو اپنے فارم ارسال کردیں بصورت دیگر ڈبل لیٹ فیس کے ساتھ جمع کروانا ہونگے ۔

شیئر: