لندن۔۔۔۔۔۔۔گوگل نے ہرشت شرما نامی طالب علم کا دعویٰ غلط قراردیدیا جس میں ان کا کہنا تھا کہ گوگل میں ملازمت مل گئی ہے اور ماہانہ 20لاکھ روپے تنخواہ دی جائیگی۔ گوگل کے مطابق اس نے ہرشت نامی کوئی ملازم نہیں رکھا۔ یاد رہے کہ سرکار اسکول نے انہیں نیشنل اچیومنٹ قراردیا جبکہ میڈیا میںخبرنمایاں مقام پر رہی۔سوشل میڈیا پر بھی اس خبر کو پذیرائی ملی تھی۔ہندوستانی اخبارکے رابطہ پر گوگل نے بتایا کہ ان کے پاس ایسے کسی ملازم کا ریکارڈ موجود نہیں۔ گوگل دنیا میں کہیں بھی اسکول کے طلبہ کو نوکری پر نہیں رکھتا۔ ہرشت اور اسکول کے خلاف تحقیقات شروع کردی گئی ۔